Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

350 کنال اراضی کینسر کیئر ہسپتال کے نام منتقل کرنے کی منظوری

Published

on

کابینہ کمیٹی  برائے فنانس نے کینسر کیئرہسپتال کے لیے اراضی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔تحصیل رائے ونڈ میں لیکوڈیشن بورڈ کی 350 کنال اراضی محکمہ صحت کے نام پر منتقل کی جائے گی۔

کینسر کیئر ہسپتال کیلئے 7 ارب 61 کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کینسر کیئر ہسپتال کی تعمیر مکمل کرے گی۔

پائن ایونیو روڈ موضع امیر پورہ تحصیل رائے ونڈ میں کینسر کیئر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا،محکمہ خزانہ پنجاب کا محکمہ صحت کی جانب سے اراضی کیلئے 3 ارب کے مطالبے پر اعتراض سامنے آیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا موقف ہے کہ ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کی حتمی منظوری کے بغیر اراضی کی قیمت کا کیسے تعین ہو سکتا ہے؟

محکمہ خزانہ پنجاب نے اراضی کی قیمت ترقیاتی بجٹ میں سے دینے کی تجویز سے اتفاق کیا،پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب نے محکمہ صحت کو سروے کروانے کی ہدایت کی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 7 ارب 61 کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار روپے کے فنڈز کی فراہمی سے اتفاق کیا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین