پاکستان
سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ کمی
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3600 روہے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 700 روہے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 3087 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 213 روہے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالرز کمی کے بعد سونا 2045 فی اونس کی سطح پر آگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2600 روہے ہوگئی۔