Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایف آئی اے کے ہنڈی کاروبار پر 390 چھاپے، 382 مقدمقدمات کا اندراج، 557 ملزم گرفتار کئے گئے

Published

on

               رواں سال کے دوران ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 390 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، زونل ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کو ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی اسمگلنگ کے حوالے سےجاری کریک ڈاون پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں انھیں بتایا گیا کہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے،رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 390 چھاپہ مار کاروائیاں کیں،اس سال 382 مقدمات درج کر کے 557 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،51 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔

رواں سال کے دوران کے پی زون نے 250, لاہور زون نے 68, گجرانوالہ زون نے 24, فیصل آباد زون نے 48, ملتان زون نے 43 ملزمان کو گرفتار کیا،اسلام آباد زون نے 20, کراچی زون نے 64, حیدرآباد زون نے 23 اور بلوچستان زون نے 17 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے،رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،برآمد کی گئی کرنسی میں 650334 امریکی ڈالر، 30 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے،برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 35 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہے،ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں/مارکیٹوں/ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی،اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایات جاری کیں کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں مزید تیز کی جائیں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ  میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں،غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے،افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین