Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن سکیورٹی کے 4 ارب فنڈز منظور، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے لیکن اداروں کے خلاف تقریروں پر کارروائی ہوگی، محسن نقوی

Published

on

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کے سکیورٹی انتظامات کیلئے 4 ارب اور 10 کروڑ روپے کے فنڈزکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام جماعتوں اور امیدواروں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی،فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام امیدواروں کو جلسہ،ڈورٹوڈور مہم،بینرزاور پوسٹرلگانے کی اجازت ہوگی،تمام جماعتوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے گی،پاک فوج یا اداروں کیخلاف تقریر پر ضرور کارروائی ہوگی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن میری ذمہ داری ہے جسےہر صورت پورا کریں گے،عام انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

صوبائی کابینہ نے مناواں میں پنجاب کینسر کیئر اسپتال کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

نگران وزیراعلیٰ نے بڑے اسپتالوں میں لیب ٹیسٹ فیس بڑھانے کی تجویز پر عملدرآمد روک دیا۔

اکبر چوک فلائی اوورپراجیکٹ کے اضافی کاموں کو جلد تکمیل کیلئے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کو بہتر بنانے کیلئے چوکنگ پوائنٹس کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین