Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

تربت ایئرپورٹ سے ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

تربت ہوائی اڈے سے ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چار دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کالعدم بلوچ طلبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے چار سے چھ دہشتگردوں نے تربت ہوائی اڈے سے ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس حرکت کا پہلے ہی پتہ لگا لیا اور  دہشت گردوں کو اپنی طرف سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بغیر ختم کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کی آخری کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ دہشتگرد کہہ رہا ہے کہ میری تمام بلوچ بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ اس لڑائی میں نہ آئیں،میرے ساتھی مارے گئے ہیں اور میری ھی ایک کمرے میں آخری سانسیں چل رہی ہیں۔

اس ریکارڈنگ میں دہشتگرد یہ بھی کہتا سنائی دیتا ہے کہ بلوچ بلوچ کے ہاتھوں مارا جا رہا ہے اس بے وقت جنگ کا حصہ نہ بنیں۔

مبینہ کال لیک سے پتہ چلتا ہے کہ پھنسے ہوئے دہشت گرد میں سے ایک اپنے پچھتاوے کو ظاہر کر رہا ہے۔

بلوچستان کے سابق نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بھی تربت میں ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین