تازہ ترین
تربت ایئرپورٹ سے ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے
تربت ہوائی اڈے سے ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چار دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کالعدم بلوچ طلبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے چار سے چھ دہشتگردوں نے تربت ہوائی اڈے سے ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس حرکت کا پہلے ہی پتہ لگا لیا اور دہشت گردوں کو اپنی طرف سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بغیر ختم کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کی آخری کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ دہشتگرد کہہ رہا ہے کہ میری تمام بلوچ بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ اس لڑائی میں نہ آئیں،میرے ساتھی مارے گئے ہیں اور میری ھی ایک کمرے میں آخری سانسیں چل رہی ہیں۔
اس ریکارڈنگ میں دہشتگرد یہ بھی کہتا سنائی دیتا ہے کہ بلوچ بلوچ کے ہاتھوں مارا جا رہا ہے اس بے وقت جنگ کا حصہ نہ بنیں۔
تربت کمیپ پر حملہ کرنے والے ایک سرمچار کی موت کو دیکھتے ہوئے توبہ۔ اس کی آخری کال منظر عام پر آ گئی pic.twitter.com/ccKB6Y8ztT
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) March 25, 2024
مبینہ کال لیک سے پتہ چلتا ہے کہ پھنسے ہوئے دہشت گرد میں سے ایک اپنے پچھتاوے کو ظاہر کر رہا ہے۔
بلوچستان کے سابق نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بھی تربت میں ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
BREAKING NEWS
پولیس اور لیویز نے تربت میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ الحمدللہ را سے وابستہ دہشت گردوں کو ختم کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے لیے کوئی رحم نہیں
……
پوليس او ليويز تربت کښي د ترهه ګرئ حمله ناکامه کړي ده۔ الحمدالله RAW سره تړلي ترهګر له منځه یوړل شول. په… pic.twitter.com/X6wzP7hdJJ
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) March 25, 2024