Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

40 سال سیاست کا سفر آسان نہیں تھا، کبھی عوام کو گمراہ کر کے ووٹ نہیں لیا، زرداری

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اصف علی زرداری نے کہا کہ 40 سال سیاست کا سفر آسان نہیں تھا،ہم نے کبھی لوگوں کو گمراہ کر کے ان سے ووٹ نہیں مانگا بلکہ ہمیشہ سے  عوام کی مشکلات کو دور کیا،اپ کے ووٹ سے بلاول نے جیتنا ہے اور وزیراعظم بننا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پی پی حلقہ  161میں عوامی اجتماع سےخطاب کیا۔جیالوں کی بہت بڑی تعداد نے آصف زرداری کا پر تپاک استقبال کیا۔

سابق صدر اصف علی زرداری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال سیاست کی اور 12 سال جیل رہا، ہم نے ہمیشہ عوام کے لیے مشکلات کاٹیں،جو پیار عوام نے  مجھے دیا اب وقت ہے بلاول بھٹو کو جتوانے کے لئے آٹھ فروری  کولوگ باہر نکلیں ۔

آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے الیکشن دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر پی پی 161 سے فیصل میر پی پی 157 سے عدنان گورسی اور دیگر رہنماؤں سمیت جیالوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین