Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

400 گائے، 90 اونٹ اور 86 بھینسیں، سرفراز بگٹی کے اثاثوں میں مزید کیا کچھ ہے؟

Published

on

Baloch youth are being taken away from the state under a deliberate agenda, Chief Minister Balochistan

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔

نگراں وزیرا داخلہ کے پاس ملتان میں 2 کینال کا گھر 1 کروڑ روپے مالیت کا گھر ہے۔نگران وزیر داخلہ کے پاس ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ ہے۔

نگراں وزیر داخلہ کے پاس اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ  روپے مالیت کا گھر بھی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے کا پلاٹ بھی ظاہر کیا ہے۔

،سرفراز بگٹی کے 5 ملین روپے کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیر ہیں۔

سرفراز بگٹی کے پاس ایک گاڑی 2010 ماڈل کی ہے جس کی مالیت 1کروڑ 2لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔سرفراز بگٹی کے پاس 67 لاکھ 98 ہزار روپے کیش ہے۔

نگران وزیر داخلہ کے پاس بینک میں 6 لاکھ 35 ہزار روپے ہیں۔سرفراز بگٹی نے 68 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ظاہر کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے اثاثوں میں 90 اونٹ، 8 ہزار 870 بھیڑیں، 4 ہزار 60 بکریاں بھی ظاہر کی ہیں،سرفراز بگٹی کے پاس 400 گائے، 80 بچھڑے اور 86 بھینسیں ہیں۔سرفراز بگٹی نے لائیو سٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین