پاکستان
سندھ کی پبلک لائبریریز میں 645 اسامیوں میں سے 419 خالی
سندھ کی پبلک لائبریریوں کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، 645 آسامیوں میں سے 419 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔
ڈی جی لائبریریز اعجاز شیخ کے مطابق سندھ کے چھ ڈویژنز میں 44 پبلک لائبریریز موجود ہیں جن میں سال دو ہزار تیرہ سے بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں اور کتب خانوں کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز میں گریڈ 1 سے 19 کی 419 آسامیاں خالی ہیں، انہوں نے بتایا کہ طلبا و طالبات کی تعداد میں اضافے کے باعث عوامی کتب خانوں کی توسیع کی ضرورت ہے۔
ڈی جی لائبریریز کے مطابق قارئین کی سہولت کے لیے ای لائبریری پورٹل پر 100 ملین سے زائد کتب موجود ہیں۔