ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر48 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔آل پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2023 سے مئی 2024 کے اختتام تک ملک میں ٹریکٹروں کے 41360 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 27952 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
مئی 2024 میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3078 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مئی 2023کے مقابلے میں 12 فیصدکم ہے، مئی 2023 میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3508 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں اے جی ٹی ایل کے 13875 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11466 یونٹس کے مقابلے میں 21 فیصدزیادہے، اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ایم ٹی ایل کے 27485 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے 16486یونٹس کے مقابلے میں 67 فیصدزیادہ ہے۔