کھیل
حیدر علی، حارث سہیل اور امام الحق سمیت 49 کھلاڑی پی سی بی کی گولڈ کیٹگری میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے گولڈ کیٹیگری میں شامل پلیئرز کی فہرست جاری کردی، جس میں حیدر علی، حارث سہیل اور امام الحق سمیت 49 نام شامل ہیں۔
گولڈ کیٹیگری میں 49 پاکستانی پلیئرز شامل ہیں، جن میں عامر یامین، احمد شہزاد، عابد علی، اسد شفیق اور ارشد اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔
بلال آصف، بلاول بھٹی، حیدر علی، حارث سہیل اور امام الحق بھی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
⚜️ Local Gold Player Pool ⚜️
For HBL PSL Player Draft 2024 is officially out…
🙌🏾🌟🙌🏾🌟#HBLPSL9 #HBLPSLDraft pic.twitter.com/1KOMhKBLZY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 10, 2023
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاہنواز دہانی اور عمر اکمل بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔