Uncategorized
کراچی کے علاقے پیر آباد میں گھر سے 50 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری
کراچی میں چوری کی بڑی واردات، ملزمان پچاس لاکھ روپے نقدی اور پانچ تولہ سونا لے اڑے۔
واردات پیر آباد کے علاقے فقیر کالونی میں ہوئی، مدعی کے مطابق وہ پلاسٹک کمپنی میں سیلز مین اور ریکوری کا کام کرتا ہے، چوری شدہ رقم کمپنی کی تھی۔
عید کی تعطیلات کے باعث رقم گھر لاکر رکھی تھی جو چھٹیاں ختم ہونے پر کمپنی میں جمع کرانی تھی۔
مدعی کا کہنا ہے کہ وہ شام سات بجے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے نکلا اور رات تقریبا ایک بجے واپس آیا تو گھر کے دروازے کھلے اور سامان بکھرا پڑا تھا، جبکہ گھر میں موجود پچاس لاکھ پینتالیس ہزار کی رقم اور پانچ تولہ طلائی زیورات غائب تھے۔
اس نے واقعہ کی فوری اطلاع مدد گار ون فائیو کو دی اور مالک مکان کو بھی آگاہ کیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی