پاکستان
ریگولر حج سکیم کے ساڑھے پانچ ہزار درخواست گزار ناکام، حکومت نے ساڑھے 19 ہزار کوٹہ واپس کرنے کی تصدیق کردی
ساڑھے پانچ ہزار درخواست گزارعازمین کوحج پر بھجوانے کی بجائے حکومت ساڑھے 19 ہزار کوٹہ واپس کرنے پر مصر ہے،19ہزار 5سو خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے تصدیق کر دی۔
سیکرٹری مذہبی امورکا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر مزید کوٹہ واپس کیا جا سکتا ہے۔
ریگولر حج سکیم کے تحت 5ہزار 6سو33 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت حج کوٹہ واپس کرنے کی بجائے انہیں حج پر بھجوائے۔
وزارت مذہبی امور نے ناکام درخواست گزاروں کے باربار مطالبہ کرنے پر توجہ نہیں دی۔سرکاری حج اسکیم کے تحت ہی درخواست دینے والے 5ہزار 633 پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا۔
آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے عازمین حج کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔
سرکاری اسپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ سپانسرشپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے۔
حکومت ریگولر اسکیم کے تحت 5 ہزار 600 عازمین حج کے لیے ڈالر دینے پر تیار نہیں۔ریگولر حج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ریگولر کوٹہ کے قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔
قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو دس لاکھ 65 ہزار اور دس لاکھ 75ہزار روپے واپس کئے گئے۔ آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6 ارب روپے واپس کئے گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی