Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 6 کمپنیوں/ کنسورشیمز نے پری کوالیفائی کر لیا

پری کوالیفائی کرنے والوں میں ائیر بلیو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شامل ہیں

Published

on

نجکاری کمیشن کے بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے چھ کمپنیوں کو ابتدائی طور پر اہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد یہ کمپنیاں پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لے سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 6 کمپنیوں /کنسورشیمز نے پری کوالیفائی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔

جن کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیا ان میں ائیر بلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شامل ہیں، پری کوالیفائیڈ کمپنیاں /کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیزنجکاری یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے نجکاری کمیشن کے حکام سے کہا کہ نجکاری میں حصہ لینے والے اداروں کے تکنیکی و مالیاتی استحکام کومدنظر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی مستحکم کے لئے نقصان کرنے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں، کاروباری گروپس کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے، نجکاری کا عمل میڈیا پر لائیو دکھایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین