Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگنے سے بیرون ملک جانے والی 6 پروازیں متاثر

Published

on

لاہورائیرپورٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ،،آگ کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے چھ بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹرکی سیلنگ میں لگی تھی ۔آگ لگنےکی وجوہات جاننے کےلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی کی  ٹیم بنا دی گئی۔

لاہور ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد ائیرپورٹ کی عمارت کو خالی کرالیا گیا۔ایئرپورٹ حکام  کی  ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ سے امیگریشن کاؤنٹر بری طرح متاثر ہوا۔اب ائیرپورٹ پر مینئول امیگریشن  جاری ہے ۔عازمین حج کی چیک ان شروع کر دی گئی۔عازمین حج کی چیک ان ڈومیسٹک لاونج سے شروع کی گئی ہے۔ڈومیسٹک ایریا کو حج آپریشن کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔پی آئی اے حج ٹیم عازمین حج کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔سسٹم میں خرابی کے باعث لاہور سے اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین