تازہ ترین
ریکوڈک منصوبے میں 7 ارب، آئل ریفائنری پر 14 ارب، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری پر بات چیت
سعودی عرب کی پاکستان میں 21 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے لیے بات چیت جاری ہے۔
یہ بات سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرزکے انویسٹمنٹ پلان پرعمل درآمد تیز کر دیا۔
محمد القحطانی نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرز کے انویسٹمنٹ پلان پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 5 ارب ڈالرز کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں۔
محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے لیےبات چیت کر رہا ہے، منصوبے کے تحت سعودی عرب تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کرے گا۔
انہوں نےبتایا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے۔
محمد القحطانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
🔴 Withdrawing 64 900 US dollars. Withdrаw >>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--918609-03-15?hs=8f95645cdf11f863a80ef25fd108bbeb& 🔴
اپریل 10, 2024 at 12:24 شام
ywh04l