پاکستان
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو 7 ماہ قید، 5 لاکھ جرمانہ
لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنادی۔
فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی،دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی،ملزم نے مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے،ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں