پاکستان
پی کے 661 حادثے کو 7 سال بیت گئے
پی آئی اے حویلیاں میں گرکرتباہ ہونے والے پی کے 661 طیارہ حادثے کوسات سال بیت گئے،ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی جاری رپورٹ میں جہازکریش ہونےکا سبب انجن میں دوران پروازپیدا ہونے والی خرابی قراردی گئی۔
سات دسمبر سن دوہزارسولہ کوحویلیاں کے قریب گرکرتباہ ہونے والے قومی ائیرلائن کے اے ٹی آرساختہ طیارے کی پروازپی کے 661 کے حادثے میں مذہبی اسکالرجنید جمشید کاک پٹ،کیبن کریوعملے سمیت اڑتالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
حویلیاں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ چارسال بعدسن دوہزاربیس میں منظرعام پرآئی،اے اے آئی بی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طیارے کے ایک انجن کابلیڈ ٹوٹاہواتھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طیارے کےانجن کا بلیڈ پشاورسے چترال جاتے ہوئے ٹوٹاجس سےپاورٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جبکہ (اوایس جی) پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی،رپورٹ کے مطابق دوران پرواز انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونا شروع ہوئی،جس نے ٹوٹے ہوئے پاورٹربائن اسٹیج ون بلیڈ کےساتھ مل کرپنکھوں کی رفتارکم کردی۔
ان وجوہات کی بناپرپروپیلرالیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیداہوئی،جس کا نتیجہ فضائی حادثے کی صورت میں نکلا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی