Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی، مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام

Published

on

شہیدِ ملّت خان لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد کے احاطے میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد کے احاطے میں مدفون ان کے قبر پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ اور پاک نیوی کے افیسر لیفٹینٹ محمد ناہید کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک نیوی، پاک فضائیہ اور رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین