پاکستان
73 سال عمر، کینسر کا مرض ہے، لیکن الیکشن لڑوں گی، یاسمین راشد
نومئی کے واقعات میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 73 سال عمر اور کینسر کے مرض کے باوجود الیکشن لڑوں گی، تحریک انمصاف کو پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ یہ نہیں، تحریک انصاف کے لوگ جیلوں میں ہیں،تحریک انصاف کو بھی الیکشن کو پورا موقع ملنا چاہئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں تحریک آنصاف کیساتھ تھی اور رہوں گی،ہم میں صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں،نواز شریف جب بیمار تھے انکے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 73 سالہ کینسر کے مریض ہونے کے باجود ابھی تک قائم ہوں الیکشن لڑوں گی،میں صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔