پاکستان
پی آئی اے میں تھرڈ پارٹی کے ماتحت 75 ڈرائیورز اچانک برطرف
پی آئی اے میں تھرڈ پارٹی کے ماتحت 75 ڈرائیورز کو اچانک نوکریوں سے فارغ کردیا گیاذرائع کےمطابق پی آئی اے کے شعبہ موٹر ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والےڈرائیور تھرڈ پارٹی کے ماتحت کام کرتے ہیں،ڈرائیورز پروازوں کے کپتانوں،سینئر پرسرز اور کیبن کریوز کی پک اینڈڈراپ پر مامور ہیں،منگل کو اچانک پی آئی اے سے گذشتہ 15 برسوں سے منسلک 75 ڈرائیورز کو فارغ کردیا گیا،
ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کو تنخواہ میں صرف 2 ہزار روپے اضافے کے مطالبے پرنکالا گیا،بڑی تعداد میں ڈرائیورز کو ملازمت سے نکالنے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے،متاثرہ ڈرائیورز کے مطابق ان کی تنخواہ اس وقت ساڑھے 22 ہزار روپے ہے،تنخواہ 24 ہزار 5 سو کرنے کا مطالبہ کیا تھا،
مہنگائی کے اس دور میں صرف 2 ہزار روپے اضافے کا مطالبہ کیا،تنخواہ میں اضافے کے بجائے عید کے موقع پر انھیں نوکری سے ہی نکال دیا گیا۔