Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

7 ویں چیف آف نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپیئن شپ کا آج سے آغاز

Published

on

ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ آج سے 24 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائیگی،ملک بھر سے تقریبا 400 شوٹر شریک ہورہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ 17 سے 24 دسمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں کھیلی جا رہی ہے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تقریباً 400 شوٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں مقابلے رائفل، پستول اور شاٹ گن کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، واپڈا کے علاوہ وفاقی و صوبائی رائفل ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ کے تمام میچز انٹرنیشنل اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلے جائیں گے،چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ ہر دو سال  بعد منعقد کی جاتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین