دنیا

تحریک آزادی کشمیر کے عظیم مجاہد برہان وانی کا 7 واں یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال

Published

on

کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کے 7 ویں یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو پلوامہ میں پیدا ہوئے،برہان وانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے،2010 میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے برہان وانی کو کزن سمیت تشدد کا نشانہ بنایا، برہان وانی اور اس کے کزن کو بطور رشوت سگریٹ نہ دینے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد سے تنگ آ کر برہان وانی 16 سال کی عمر میں تحریک آزادی کی تنظیم میں شامل ہوئے ،برہان وانی نے سوشل میڈیا کے منفرد استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو متاثر کیا،13 اپریل 2015 کو بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو حراست کے دوران سنگین تشدد سے شہید کر دیا۔

اگست 2015 میں مودی حکومت نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی،8جولائی 2016 کو کوکرناگ میں برہان وانی کو 2 حریت پسندوں سمیت شہید کر دیا گیا۔

برہان وانی کے جنازے میں 2 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی، برہان وانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لحد میں اتارا گیا

برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے،53 روزہ کرفیو کے باوجود پر تشدد احتجاجی مظاہروں میں 100 سے زائد کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version