پاکستان
گولڈ کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،فی تولہ قیمت سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41ہزار 500روپے پر ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپےاضافے سے 2 لاکھ 41ہزار 500روپے پر ہوگئی،دس گرام سونے کی قیمت 686روپےاضافے سے2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر اضافے سے2 ہزار 323ڈالر فی اونس پر آگیا،چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقراررہی۔