Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 9 پنجابی مزدور بس سے اتار کر قتل کر دیے گئے

Published

on

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا گیا۔

بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے قتل کے واقعات ایک معمول بنتے جا رہے ہیں۔

بس کے مسافروں کو پنجاب کی شناخت کے ساتھ باقی مسافروں سے الگ کیا گیا اور نامعلوم افراد انہیں اغوا کر کے لے گئے بعد میں ان کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

مقتولین کا تعلق پنجاب کے اضلاع منڈی بہاوالدین اور گجرنوالہ سے ہے،جاں بحق ہونے والے مزدورکوئٹہ سے تفتان جارہے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےمسافروں کے اغوا کے بعد قتل  کے واقعہ کی مذمت کی ہے،

وزیراعظم شہباز شریف نے اس لرزہ خیز  واقعہ پر گہرے  دکھ اور افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے نوشکی  واقعہ کی رپورٹ  طلب کرلی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی  اس گھڑی  میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،واقعہ  میں ملوث  مجرموں اور سہولت  کاروں کو قرار واقعی  سزا دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی نوشکی میں بےگناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ  ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ، ناقابل معافی جرم ہے،دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسافروں کے قتل کی مذمت کی اور واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نفرت بانٹنے والوں کا نام  و نشان  نہیں رہے گا، پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسافروں کے قتل  کی مذمت کی اور اس المناک  واقعہ پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہارکیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوشکی  کے اندوہناک  واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں  کے ساتھ ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں ایسے افسوسناک  واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین