تازہ ترین
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 9 پنجابی مزدور بس سے اتار کر قتل کر دیے گئے
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا گیا۔
بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے قتل کے واقعات ایک معمول بنتے جا رہے ہیں۔
بس کے مسافروں کو پنجاب کی شناخت کے ساتھ باقی مسافروں سے الگ کیا گیا اور نامعلوم افراد انہیں اغوا کر کے لے گئے بعد میں ان کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔
مقتولین کا تعلق پنجاب کے اضلاع منڈی بہاوالدین اور گجرنوالہ سے ہے،جاں بحق ہونے والے مزدورکوئٹہ سے تفتان جارہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوشکی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،واقعہ میں ملوث مجرموں اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی نوشکی میں بےگناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ، ناقابل معافی جرم ہے،دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسافروں کے قتل کی مذمت کی اور واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نفرت بانٹنے والوں کا نام و نشان نہیں رہے گا، پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسافروں کے قتل کی مذمت کی اور اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوشکی کے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
✅ + 1,0000691 ВTC. Next > https://script.google.com/macros/s/AKfycbzpgUM1c8hRetEHDfl5TJ-oD3p6LtzOw8B69YpPTjlqF0YMQArbkzbFvxTh32V1ax-q/exec?hs=50c3d65de35febddb7f30e5fe8e5f630& ✅
اپریل 14, 2024 at 8:47 شام
1g1zir