Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

الیکشن 2023

الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل، متفقہ مسودہ اگلے ہفتے تیار کر لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

Published

on

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، امید ہے متفقہ تجاویز پر مسودہ اگلے ہفتے تیار کر لیا جائے گا۔

الیکشن اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کا تیسرا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین کمیٹی، سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں الیکشن اصلاحات اور ان کی مجوزہ ترامیم زیر غور آئیں۔

کمیٹی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیرتجارت نوید قمر، سینیٹر تاج حیدر، رکن قومی اسمبلی افضل ڈھانڈلہ، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شریک ہوئے۔

الیکشن اصلاحات پر قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتوں نے مجوزہ اصلاحات پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چند نکات پر اعتراض تھا، جنہیں جلد حل کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ متنازع امور جن پر مزید بحث کی ضرورت ہے ان پر پیر کے روز بات ہوگی، امید ہے متفقہ مسودہ اگلے ہفتے تیار ہو جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین