معاشرہ
نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا لیبارڈ کا دورہ، خدمات کو سراہا
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، نزہت ملک، نغمانہ جاوید، سی او او بوعلی شاہ، پرنسپل ٹریننگ سنٹر غفور طاہر ودیگر عہدیدار موجود تھے۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں معذور افراد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم محمد پرویز ملک لیبارڈ کے بانی صدر تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیبارڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر معذور افراد کی بحالی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر، ڈومیسٹک سٹچنگ، آٹو کیڈ اینڈ گرافک ڈیزائننگ، پریکٹیکل اکاؤنٹنگ، پروفیشنل کوکنگ، موبائل فون ری پیئرنگ، بیوٹیشن، ہیئر کٹنگ اور فوٹو کاپی اینڈ بک بائنڈنگ کے جدید کورسز کروائے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کیلئے حکومت لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا میں خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ ۔لیبارڈ کو ایس ای سی پی کے زیر تحت رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔ ۔خدمت انسانیت کیلئے مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
۔رکن قومی اسمبلی اور صدر لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلی ٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ شائستہ پرویز ملک نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کو جلد سولر انرجی پر منتقل کریں گے۔ لیبارڈ کے ذریعے خدمت انسانیت کا سفر جاری رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال