Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اگلے 10 دن میں اعلان کریں گے کس یونین کونسل سے الیکشن لڑ رہے ہیں، میئر کراچی

Published

on

نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگلے دس دن میں اعلان کریں گے کہ کس یونین کونسل سے الیکشن لڑ رہے ہیں الیکشن لڑ کر قانونی تقاضا پورا کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کام کی نیت بھی ہے اور کراچی میں کام ہوتا نظر بھی آئے گا، تنقید کا جواب کام سے دیں گے، پریس کانفرنس کا مقصد پیپلزپارٹی کا کراچی کیلئے روڈ میپ فراہم کرنا ہے،کراچی میں بے شمار مسائل اور محدود وسائل ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایسا سسٹم لائے گی کہ صاف شفاف طریقے سے عمل پیرا ہوں گے،آئندہ 10 روز میں کسی یونین کمیٹی سے منتخب ہوکر قانونی ضرورت پوری کریں گے، سلمان عبداللہ اور میں 10 دن میں اعلان کرینگے کہ کس یوسی سے لڑ رہے ہیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کرینگے جلد یونین کمیٹی پر انتخابات کرادیئے جائیں، جو لوگ کہتے ہیں ہم الیکٹڈ نہیں، ان کی یہ بات غلط ہے، میئر کا الیکشن قانون کے تحت ہوا ہے، کے ایم سی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، کوشش ہے ہم کسی کے محتاج نہ رہیں،نالوں کی صفائی سے کام شروع کردیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی تمام کونسلز کو اختیارات دیئے جائیں گے،شہریوں کو پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی،کسی نے آج تک نہ سوچا سمندر کے پانی کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے،حب ڈیم سے پانی کی فراہمی کیلئے نئی لائن ڈالی جارہی ہے، کیماڑی ، کورنگی، سینٹرل ، بلدیہ کے علاقوں کو فائدہ پہنچے گا،پانی کو ری سائیکل کرکے صنعتی استعمال میں لایا جائے گا، ابراہیم حیدری میں پانی کی ری سائیکلنگ کا پلانٹ لگائیں گے،کراچی میں صنعتیں میٹھا پانی استعمال کررہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھنا ہے،عوام کو یقین دلاتا ہوں ان کے مسائل ضرور حل ہوں گے،کراچی کا دوسرا مسئلہ سیوریج کا ہے، سیوریج کے پرانے نظام کو تبدیل کرنے جارہے ہیں،لوگ تنقید کرتے تھے کہ ہم ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہیں کرپائے، ہم نے کراچی میں پیپلزبس سروس شرو ع کی،ہم نے خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی، گرین لائن بس سروس بھی چلادی گئی ہے، پچھلے سال کے بجٹ میں ہم نے بسوں کیلئے رقم مختص کی، سندھ حکومت نے 35 کروڑ کی سبسڈی دی تاکہ بسوں کے کرائے نہ بڑھائے جائیں،کراچی کے عوام کو امید دلانا چاہتا ہوں کہ ان کے مسائل حل کریں گے،اداروں کے درمیان رابطہ نہیں، بے ہنگم طریقے سے کام ہورہا ہے،تمام اداروں کے درمیان ایک تعاون اور توازن پیدا کرنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین