Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

Published

on

نیا بھر میں ہر سال 21 جون کو ہائیڈروگرافی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہائیڈروگرافی کی اہمیت اور سمندری نیوی گیشن اور متعلقہ سرگرمیوں کی حفاظت، کارکردگی اور پائیداری کے بارے میں اہمیت کو اجاگر کرناہے۔ ہر سال بین الاقوامی ہائیڈروگرافک آرگنائزیشن (IHO) کی طرف سے سمندری شعبے میں ہائیڈروگرافی کی شراکت سے متعلق ایک مخصوص موضوع منتخب کیا جاتا ہے۔ رواں سال ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کا موضوع”Hydrography Underpinning the digital twin of the ocean”ہے۔

اس سال کے موضوع کا مقصد ہائیڈروگرافی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جوکہ سمندر کے ڈیجیٹل خدوخال کی تیاری اور اسے برقرار رکھنے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان ڈیجیٹل خدوخال کا مقصد سمندر کے متعدد اجزا کا ایسا ماڈل تیار کرنا ہے جس کی مدد سے ماضی اور حال کو سمجھ کر مستقبل میں رونما ہونےوالی تبدیلیوں کا قبل از وقت اندازہ لگایا جا سکے۔

ہائیڈروگرافی کا عالمی دن مختلف ہائیڈروگرافک شعبوں بشمول محفوظ نیویگیشن، میری ٹائم سیکیورٹی، ماحولیاتی تحفظ، آفات سے بچاو اور سمندری وسائل کی تلاش کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سمندر مچھلی کے ذخائر، معدنیات اور ہائیڈرو کاربن جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں جن کے استعمال کے لیے ہائیڈرو گرافک ڈیٹا بہت اہم ہے جو کہ دنیا کی معیشت میں ہائیڈرو گرافرز کی شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے کنوونشن برائے بحری قوانین (UNCLOS) کے مطابق پاکستان دیگر ساحلی ریاستوں کی طرح سمندری جہازوں کو درست سمندری معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنے پانیوں کے ہائیڈرو گرافک سروے اور ناٹیکل چارٹس/نقشے تیار کرنے کا ذمہ دار ہے۔ قومی/بین الاقوامی ہائیڈروگرافک ذمہ داریوں کو مناسب طور پر مخصوص اتھارٹی کے ساتھ نبھانے کے لیے پاک بحریہ نے پاکستان نیوی ہائیڈروگرافک ڈیپارٹمنٹ (PNHD) کو نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (NHO) اور ہائیڈرو گرافرآف پاکستان نیوی (HPN) کو بطور ہائیڈرو گرافر آف پاکستان (HOP) کا منصب دینے کیلئے حکومتِ پاکستان سے رابطہ کیا جس پر حکومت نے 29 جولائی 2022 کو منظوری دی جس سے ہماری قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی ہائیڈرو گرافک فورمز پر پاکستان کی آواز کو تقویت ملی ہے۔

باقاعدگی سے سروے کرنے اور سمندری اشاعتوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس(NHO)کا ایک اہم کام ہمارے علاقے کے الیکٹرانک نیویگیشنل چارٹس (ENCS) کی تیاری ہے تاکہ سمندرمیں سفر کرنیوالوں تک آسان رسائی اور وسیع تر استعمال ہوسکے۔ اس کے علاوہ، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس(NHO) مقامی ماہی گیروں کو بحری خطرات جیسے کہ گھوسٹ فشنگ نیٹ، ماہی گیروں اور مچھلی پکڑنے کے جال کی حفاظت اور مچھلی پکڑنے کی استعداد میں اضافہ کے بارے دستیاب الیکٹرانک معلومات تک رسائی فراہم کر کے ان کی معاونت کر رہا ہے۔

پاک بحریہ ہر سال عالمی یومِ ہائیڈروگرافی مناتی ہے تاکہ بحری سرگرمیوں میں ہائیڈروگرافرز کی اہمیت کواجاگر کیا جا سکے جو ہماری قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ آج کے دن پاک بحریہ اپنے سمندروں میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور پائیدار بحری معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے اس موقع پر میں تمام میری ٹائم اسیک ہولڈرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ شعورکی بیداری اور ہائیڈروگرافک سرگرمیوں کے فروغ، محفوظ نیوی گیشن، بحری تجارت اور سمندری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت میں اپنا کرداراداکریں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین