پاکستان
عام انتخابات، پولنگ سکیم تیار، پنجاب میں 9 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشن حساس
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرافٹ کے مطابق ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں 49 ہزار 871 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پولنگ سکیم میں پنجاب میں 9 ہزار 974 حساس، 24 ہزار 937 نارمل پولنگ سٹیشن ہوں گے، کے پی میں 15708 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے، کے پی میں 4 ہزار 296 انتہائی حساس، 6 ہزار 549 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں 19 ہزار 348، بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، سندھ میں 4 ہزار 823 انتہائی حساس، 14 ہزار 525 پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں، بلوچستان میں 2 ہزار 83 انتہائی حساس، 2 ہزار 68 پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 1 ہزار 41 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے، وفاقی دارلحکومت میں 326 انتہائی حساس، 221 پولنگ سٹیشن حساس قرار دے دیے گئے، آر اوز کو تعیناتی کے ایک ہفتے بعد پولنگ سٹیشن کی فہرستیں فراہم کر دی جائیں گی۔ انتخابات سے 2 ماہ قبل ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کی جائے گی، پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پولنگ افسران، پولنگ افسران کی فہرست تیار ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال