پاکستان

عام انتخابات، پولنگ سکیم تیار، پنجاب میں 9 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشن حساس

Published

on

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرافٹ کے مطابق ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں 49 ہزار 871 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پولنگ سکیم میں پنجاب میں 9 ہزار 974 حساس، 24 ہزار 937 نارمل پولنگ سٹیشن ہوں گے، کے پی میں 15708 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے، کے پی میں 4 ہزار 296 انتہائی حساس، 6 ہزار 549 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں 19 ہزار 348، بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، سندھ میں 4 ہزار 823 انتہائی حساس، 14 ہزار 525 پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں،  بلوچستان میں 2 ہزار 83 انتہائی حساس، 2 ہزار 68 پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 1 ہزار 41 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے، وفاقی دارلحکومت میں 326 انتہائی حساس، 221 پولنگ سٹیشن حساس قرار دے دیے گئے، آر اوز کو تعیناتی کے ایک ہفتے بعد پولنگ سٹیشن کی فہرستیں فراہم کر دی جائیں گی۔ انتخابات سے 2 ماہ قبل ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کی جائے گی، پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پولنگ افسران، پولنگ افسران کی فہرست تیار ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version