ٹاپ سٹوریز
پاکستان کی پہلی ایئرٹیکسی کے مالک کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ، نامعلوم افراد نے اغوا کیا، تھانے میں درخواست
پاکستان میں پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ائیر پورٹ سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئے۔
عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست ائیرپورٹ تھانے کو موصول ہوگئی۔
درخواست عمران اسلم کے مینیجر تصدق حسین کی جانب سے تھانے میں جمع کرائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سکائی ونگز کے چیف ایگزیکٹو عمران اسلم بدھ کی رات دس بجے سے لا پتہ ہیں۔
تھانے کو درخواست سکائی ونگز کے مینجر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ عمران اسلم کو جناح انٹرنیشنل یئرپورٹ پر واقع دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
مینجر ایڈمنسٹریشن تصدق گیلانی کی جانب سے درخواست میں اندراج مقدمہ کے ساتھ عمران اسلم کی فوری بازیابی کی درخواست کی گئی ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی ایف آر درج نہیں ہوئی۔
عمران اسلم پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر ہیں، پاکستان کے علاوہ وہ دبئی اور کینیڈا میں بھی ہوابازی سے متعلق کاروبار سے وابستہ ہیں۔
عمران اسلم نے ملک میں ہوابازی کے فروغ اور جدت کے لیے کام شروع کیا تھا اور وہ پاکستان کو ایئرٹیکسی کا حامل پہلا ملک بنانے والی شخصیت ہیں۔
عمران اسلم خان نے پاکستان میں ائیر ٹیکسی کے تجربے سے پہلے سیسنا اور پائپر ساختہ کم گنجائش والے جہازوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ پینٹ کروایا،اور دنیا بھر میں ان جہازوں کے ذریعے پاکستان آرٹ کو متعارف کروایا۔
ٹرک آرٹ کے حامل جہاز کے ذریعے عمران اسلم خان کی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز نے کراچی سے موہنجودڑو کے درمیان پروازیں آپریٹ کیں۔
پاک بھارت فضائی معرکے 27 فروری سن 2020 کے انڈیا کے خلاف پاکستان ائیرفورس کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو عمران اسلم خان نے اپنے جہازوں کی باڈی پر تصویری شکل میں نمایاں کرکے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے اس دندان شکن جواب کو نمایاں کیا۔
وہ پاکستان کے علاوہ دبئی اور کینیڈا میں ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں،وہ پاکستان کے شعبہ ہوابازی میں نئی جدتوں کے حامی ہیں،جس کا عملی ثبوت ائیر ٹیکسی سروس ہے جبکہ وہ پاکستان میں چھوٹے ساخت کے جہازوں کی مینٹنس کے مربوط اور دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سسٹم کےلیے بھی سرگرم عمل ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں