لائف سٹائل
بکرے ہوئے دیوانے، سٹیج ڈرامہ کی کراچی آرٹس کونسل میں افتتاحی تقریب
معروف ہدایتکاریونس میمن کے عید الاضحیٰ پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے” بکرے ہوئے دیوانے” کی افتتاحی تقریب کا کراچی آرٹس کونسل میں انعقاد کیا گیا۔
عیدقرباں پرکراچی میں ایک جانب اگرفلموں کا دنگل سجے گا،تودوسری جانب اسٹیج پربھی کئی ڈراموں کو عوام کی تفریح طبع کے لیے پیش کیا جائےگا۔
معروف ہدایتکاریونس میمن کے اسٹیج ڈرامے بکرے ہوئے دیوانے کی افتتاحی تقریب گل رنگ ہال(آرٹس کونسل کراچی)میں ہوئی،جس میں ڈرامے کی کاسٹ کے علاوہ اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے گورننگ باڈی رکن اسجد بخاری، ڈرامہ کمیٹی چیرمین شہزاد رضا، ہدایتکار یونس میمن، نذر حسین، علی حسین، عرفان ملک، نعمان خان، کریم بھوجانی، ناصر حسین خان، ڈرامے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔
اس موقع پر فنکاروں علی حسن، عرفان ملک، ولی شیخ، شکیل شاہ، حنا ملک، سعدیہ خان، سپنا غزل، صباء شیخ، کو ڈرامے کا اسکرپٹ دیا گیا۔
یونس میمن نے اس موقع پر کہا کہ آرٹس کونسل تھیٹر کو بھرپورانداز سے پرموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ عید فیسٹولز کے علاوہ بھی عام دنوں میں ڈرامہ کرنے کی پلاننگ کرنے میں مصروف ہیں محرم الحرام کے بعد متواتر ڈراموں کا سلسلہ شروع کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ تھیٹر ہو سکے اسیٹج ڈراموں میں فیملیز کی واپسی میرا مشن تھا جو کہ کسی حد تک پورا کر لیا ہے ،عریانیت سے پاک فیملی ڈرامے ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے،اسٹیج ڈرامہ، بکرے ہوئے دیوانے، عیدالاضحی سے آرٹس کونسل کے اوپن آئیر تھیٹر زیڈ اے بخاری میں پیش کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال