ٹاپ سٹوریز
جہالت، خودغرضی یا بے حسی؟ جانوروں کی آلائشیں سمندر برد کی جانے لگیں، آلودگی سے سمندری حیات، انسانی صحت کو خطرات
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو سمندر کنارے پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی کی ساحلی پٹی ابراہیم حیدری میں گدھا گاڑی،پک آپ اور موٹرسائیکل رکشہ کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو تلف کرنے کے بجائے دھڑلے سے ساحل سمندر پر پھینکا جارہاہے۔
شدید تعفن اور وبائی امراض پھوٹنے کے خدشات لاحق ہوگئے،لہروں کے ذریعے اوجڑی،جانوروں کے سر اور دیگر باقیات سمندر میں پہنچنے کے بعد آبی حیات کے لیے انتہائی خطرے کا سبب سکتے ہیں۔
عید قرباں پر کراچی کے ساحلی مقامات ابراہیم حیدری،ریڑھی گوٹھ،چشمہ گوٹھ سمیت دیگر علاقوں کے قرب وجوار میں ذبح ہونے والے جانوروں کی باقیات کو لینڈ فل سائٹ پر گڑھوں میں دفن کرنے اور تلف کرنے کے بجائے انتہائی دیدہ دلیری سے سمندر کے کنارے پھینکا جارہا ہے۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق اس غیرقانونی عمل کے دوران مختلف گدھا گاڑی اور لوڈنگ رکشہ میں جانوروں کی آلائشیں ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ کی ساحلی پٹی پر پھینکی جارہی ہیں، سطح سمندر بلند ہونے کے بعد آلائشیں لہروں کے ساتھ سمندر میں برد ہورہی ہیں۔
آلائشوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے،جانوروں کی اوجڑی اور دیگر باقیات سے سمندری کی آلودگی مزید بڑھ سکتی ہے، جانوروں کی باقیات سمندری حیات کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
کمال شاہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جب آلائشیں پھینکنے والوں سے بازپرس کی گئی،تو وہ جواب میں عجیب وغریب قسم کی دلیلیں پیش کررہے ہیں،کمال شاہ کے مطابق مختلف عوامل جن میں سیوریج کےگندے پانی کا سمندر میں شامل ہونے اور صنعتی فضلے کے سمندر میں گرنے کے بعد یہ جانوروں کی باقیات کی صورت میں ایک نیا خطرہ آبی حیات اورماہی گیر بستیوں پر خطرے کی صورت منڈلارہاہے،جس کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی