دنیا
روس کی نجی ملیشیا ویگنر کی بیلاروس منتقلی، پولینڈ نے بارڈر پر اضافی دستے بھجوا دیئے
پولینڈ نے بیلاروس میں روس کے نجی ملیشیا گروپ ویگنر کی موجودگی کے خدشات پر ایک ہزار اضافی فوجی ملک کے مشرقی بارڈر کی طرف بھجوائے ہیں، اس بات کا اعلان پولینڈ کے وزیر دفاع نے کیا، پولینڈ کو خدشہ ہے کہ ویگنر گروپ کی بیلاروس میں موجودگی سے اس کے مشرقی بارڈر پر کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
ویگنر گروپ کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ گروپ کے جنگجو بیلاروس میں منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نجی ملیشیا کے فائٹرز کو بیلاروس منتقل ہونے کی پیشکش کی ہے جس سے نیٹو کے مشرقی ملکوں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ اس نجی ملیشیا کی موجودگی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو ہو سکتا ہے۔
پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوز بلاشاک نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک ہزار سے زیادہ فوجی اور 12 ویں، 17 ویں میکانائزڈ بریگیڈ کے دو سو یونٹس نے مشرقی بارڈر کی جانب منتقلی شروع کردی ہے، یہ ہمارے ملک ی سرحدوں کے نزدیک عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا جواب ہے اور ہماری تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔
پچھلے اتوار کو پولینڈ نے کہا تھا کہ وہ بیلاروس کے ساتھ بارڈر پر سکیورٹی سخت کرنے کے لیے 500 پولیس اہلکار بھجوا رہا ہے،حالیہ ہفتوں میں بیلاروس کی طرف سے پولینڈ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک بار پھر بڑھی ہے۔ بارڈر گارڈز کے مطابق جمعہ کو 200 سے زیادہ تارکین وطن نے پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں بھارت، مراکش اور ایتھوپیا کے شہری شامل تھے۔
پولینڈ 2021 سے بیلاروس پر الزام عائد کرتا آ رہا ہے کہ وہ مصنوعی طور پر اس کے بارڈر پر تارکین وطن کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر بیلاروس مشرق وسطیٰ، افریقا سے لوگوں کو فضائی راستے سے ملک میں لایا جاتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی