Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے، مراد علی شاہ

Published

on

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، پیپلزپارٹی نہ صرف سندھ میں بلکہ پورے پاکستان میں بڑی پارٹی ہوگی،اتنی بڑی پارٹی سے وزیراعظم کون ہوگا سب کو پتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے 2 ماہ بعد انتخابات ہوں گے، ہم الیکشن میں جائیں گے اور پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے، دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کا مسئلہ ہر وفاقی حکومت سے چلتا آرہا ہے، ملک کی 70فیصد گیس صوبہ سندھ پیدا کرتا ہے، میں کابینہ کے فیصلے کا پابند ہوں، کابینہ کے فیصلے کے بعد صوبائی فنانس کمیشن بنا دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین