ٹاپ سٹوریز
ہر مسئلے کا حل حکومت کے سر ڈالنا درست نہیں، بہتری کے لیے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا، چیف جسٹس
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت کے سرپر ڈال دیتے ہیں، ہرچیز کی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں، معاشرے کی بہتری کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔
اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوش رکھنا ہے، فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے،ماں اوربچے کی صحت اور بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،اس حوالےسےاقوام متحدہ سمیت مختلف ادارے حکومت کو معاونت فراہم کررہے ہیں، بنگلہ دیش اور ایران نے بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا یہ ہمارے لئے اسٹڈی کیس ہے، مسلم ممالک ایران،بنگلہ دیش آبادی پر کنٹرول کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں کرسکتا،آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہرچیز کی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں، کچھ معاملات میں صحیح اور غلط کا پیمانہ معاشرہ خود طے کرے، اسلام خاندانی نظام کو مضبوط بناتا ہے، ایک نسل پہلے تک رشتہ دار ایک دوسرے کی طاقت ہوتے تھے، نئی نسل کو ہنرمند بناکر بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت کے سرپر ڈال دیتے ہیں، معاشرے کی بہتری کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا، آج کل ہم اپنے انفرادی فائدے کو دیکھتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی کے مسائل قانونی نقطہ نظر سے حل نہیں کئے جاسکتے، معاشرہ مسائل کا حل تلاش کرکے ریاست کی معاونت کرے، سادگی اپناکر اور اس کی مثال قائم کرکے بہت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،موجودہ حالات میں تکنیکی اور فنی تعلیم ہی خود مختاری کی جانب پہلا قدم ہے، ہم صرف بنیادی حقوق کی بات کر سکتے ہیں، کیا خاندان تعلیم کی تربیت کیلئے سپورٹ کر رہا ہے، بہتر پیشہ ورانہ تعلیم سے معاشرہ ٹھیک ہوگا، سپریم کورٹ لیگل فورم اس کے لیے نہیں، عوام کو سامنے آکر ریاست کو مسائل کا حل بتانا ہوگا، اپنے ٹیلنٹ کی تربیت کرکے دنیا کیلئے کارآمد بناسکتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی