Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ہر مسئلے کا حل حکومت کے سر ڈالنا درست نہیں، بہتری کے لیے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا، چیف جسٹس

Published

on

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت کے سرپر  ڈال دیتے ہیں، ہرچیز کی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں، معاشرے کی بہتری کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوش رکھنا ہے، فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے،ماں اوربچے کی صحت اور بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،اس حوالےسےاقوام متحدہ  سمیت مختلف ادارے حکومت کو معاونت فراہم کررہے ہیں، بنگلہ دیش اور ایران نے بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا یہ ہمارے لئے اسٹڈی کیس ہے، مسلم ممالک ایران،بنگلہ دیش آبادی پر کنٹرول کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں  کرسکتا،آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہرچیز کی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں، کچھ معاملات  میں صحیح اور غلط کا پیمانہ معاشرہ خود طے کرے، اسلام خاندانی نظام کو مضبوط بناتا ہے، ایک نسل پہلے تک رشتہ دار ایک دوسرے کی طاقت ہوتے تھے، نئی نسل کو ہنرمند بناکر بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت کے سرپر  ڈال دیتے ہیں، معاشرے کی بہتری کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا، آج کل ہم اپنے انفرادی فائدے کو دیکھتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی کے مسائل قانونی نقطہ نظر سے حل نہیں کئے جاسکتے، معاشرہ مسائل کا حل تلاش کرکے ریاست کی معاونت کرے، سادگی اپناکر اور اس کی مثال قائم کرکے بہت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،موجودہ  حالات میں تکنیکی اور فنی تعلیم ہی خود مختاری کی جانب پہلا قدم ہے، ہم صرف بنیادی حقوق کی بات کر سکتے ہیں، کیا خاندان تعلیم کی تربیت کیلئے سپورٹ کر رہا ہے، بہتر پیشہ ورانہ تعلیم سے معاشرہ ٹھیک ہوگا، سپریم کورٹ لیگل فورم اس کے لیے نہیں، عوام کو سامنے آکر ریاست کو مسائل کا حل بتانا ہوگا، اپنے ٹیلنٹ کی تربیت کرکے دنیا کیلئے کارآمد بناسکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین