Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے اضافہ، ایک یونٹ اوسط 50 روپے کا ہو جائے گا

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے فی یونٹ 29.78 روپے ہو جائے گا۔

نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، اور وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد قیمتوں کا نفاذ ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت کیا گیا ہے۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت کیا جائے یا مرحلہ وار، اس حوالے سے مشاورت کی گئی، تاہم فیصلہ ہوا کہ بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے کا یکمشت اضافہ کیا جائے گا۔

اضافے کے بعد ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے، اور ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین