پاکستان
کرپشن میں ملوث افسروں اور چھالیہ سمگلر عمران نورانی کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا
اسپیڈ منی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے،چھالیہ اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا،پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ(پی آئی این ایل) میں ناموں کو شامل کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کو مطلوب کسٹمز افسران کو بیرون ملک فرار سے روکنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے۔
کسٹمز کلیکٹرز ثاقف سعید، عثمان باجوہ،عامر تھہیم کا نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا،گرفتار کسٹم افسر یاور عباس اور طارق محمود کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ۔
چھالیہ کے اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا،ایف آئی اے امیگریشن کو مطلوب کسٹمز افسران کی فہرست ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بھیجی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسٹم کے گرفتار اور مطلوب افسروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد مذکورہ نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ(پی آئی این ایل)میں بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی این ایل میں کسی بھی شہری کی بیرون ملک روانگی کو روکنے کے لیے نام ایک ماہ تک شامل رکھا جاسکتا ہے جبکہ کسی بھی فرد کو روکنے کی مدت کو مزید ایک ماہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور