ٹاپ سٹوریز
فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آئینی حقوق سلب نہیں ہوتے، عدالت درخواستیں خارج کرے، حکومت
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں عام شہریوں (سویلینز) کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر انھیں خارج کیا جائے۔
یاد رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات چلانے کے خلاف درخواستیں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وکیل رہنما اعتزاز احسن نے دائر کی ہیں جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی اس ضمن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آئینی حقوق سلب نہیں ہوتے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نو مئی کو فوجی املاک اور تنصیبات کو منظم انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کا مقصد ملکی سکیورٹی اور فوج کو کمزور کرنا تھا۔
وفاقی حکومت کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو اور پی اے ایف بیس میانوالی پر ایک ہی وقت یعنی شام ساڑھے پانچ بجے حملہ کیا گیا اور اسی دوران پنجاب میں تشدد کے 62 واقعات میں 250 افراد زخمی ہوئے۔
وفاقی حکومت نے استدعا کی ہے کہ ان منظم حملوں میں ملوث افراد کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے کیونکہ فوجی عدالتوں میں ملوث افراد کے ٹرائل کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایک پہلو یہ بھی ہے کہ غیر ملکی قوتیں افواج اور ملکی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔
وفاقی حکومت کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آئین پاکستان سے پہلے کے موجود ہیں جنھیں آج تک چیلنج نہیں کیا گیا اور آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات قانون کے مطابق درست ہیں۔
وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے خلاف کیس فل کورٹ کو سننا چاہیے کیونکہ اس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جج جسٹس یحیی آفریدی بھی فل کورٹ تشکیل دینے کی رائے دے چکے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور