Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قرآن کی بیحرمتی، عراق نے سویڈن کا سفیر ملک بدر کردیا، تہران میں سویڈش سفیر کی طلبی

Published

on

Protesters climb a fence as they gather near the Swedish embassy in Baghdad hours after the embassy was stormed and set on fire ahead of an expected Koran burning in Stockholm, in Baghdad, Iraq, July 20, 2023.

عراق نے سٹاک ہوم میں قرآن پاک کو دوسری بار جلانے کے مذموم منصوبے پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا، عراق کی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ سویڈن میں عراقی سفارتخانے کے ناظم الامور کو بھی واپس طلب کر لیا گیا ہے اور سویڈن کی کمپنی ایرکسن کا عراقی سرزمین پر کام کرنے کا اجازت نامہ بھی معطل کردیا گیا ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں کچھ شرپسندوں نے جون میں قرآن پاک جلایا تھا، ان شرپسندوں میں ایک عراقی بھی شامل تھا،اس مذموم منصوبے کے لیے پولیس نے باقاعدہ اجازت دی تھی،اب دوبارہ اسی شیطانی گروہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا منصوبہ بنایا ہے اور پولیس نے ایک بار پھر اجازت دی ہے۔ اس پر بغداد میں گزشتہ روز احتجاج کے دوران مظاہرین نے سویڈن کے سفارتخانے میں آگ بھی لگادی تھی۔

جمعرات کو دیر گئے، ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے "قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سخت احتجاج” کیا، جبکہ ترکی نے سٹاک ہوم میں ہونے والے واقعات کو "قابل نفرت حملہ” قرار دیا۔

سویڈن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سفیر کو اسٹاک ہوم میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے طلب کیا گیا لیکن ملاقات کے دوران کیا کہا گیا اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

لبنان کی طاقتور مسلح تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عرب اور اسلامی ممالک سے سویڈن کے سفیروں کو نکالنے اور سویڈن سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے میں عراق کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی اور مظاہرین کو سفارتی پوسٹ کی خلاف ورزی سے نہ روکنے پر عراق کی سیکیورٹی فورسز پر تنقید کی۔

یورپی یونین نے کہا کہ وہ عراق کی طرف سے مزید واقعات کو روکنے کے لیے "ضروری حفاظتی اقدامات کو تیزی سے اپنانے” کا منتظر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین