Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

یوکرین کی فوج امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بم روس کے خلاف استعمال کر رہی ہے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

Published

on

امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین روس کی فوج کے خلاف امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یوکرین کے ابتدائی فیڈبیک سے اندازہ ہوتا ہے کہ روس کے آپریشنز اور دفاعی پوزیشنوں کے خلاف ان کلسٹر بموں کو ’ مؤثر طریقے سے‘ سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بی نے کہا کہ وہ ( یوکرین) ان بموں کو مناسب اور مؤثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں اور یہ بم روس کی دفاعی فارمیشنز اور دفاعی چالوں پر اثر ڈال رہے ہیں۔

خندقوں اور قلعہ بند جگہوں پر فوجیوں کے خلاف استعمال ہونے پر یہ ہتھیار کارآمد ہوتے ہیں، کیونکہ یہ بڑے علاقوں کو صاف ہونے تک نقل و حرکت کے لیے بہت خطرناک بنا دیتے ہیں۔

کلسٹر بم بھیجنے کے امریکی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ ان کے ملک کے پاس بھی ایسے ہی ہتھیار ہیں اور اگر وہ ہمارے خلاف استعمال ہوئے تو انہیں استعمال کیا جائے گا۔

ملک کے مشرق میں آپریشنز کے انچارج یوکرائنی جنرل اولیکسینڈر سیرسکی نے گزشتہ ہفتے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کی افواج کو “دشمن کی پیادہ فوج کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے” کے لیے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

“ہم بہت تیزی سے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ عملی طور پر ناممکن ہے۔ یہاں جتنے زیادہ پیادہ مریں گے، روس میں ان کے رشتہ دار اتنے ہی زیادہ اپنی حکومت سے پوچھیں گے کہ ‘کیوں؟

یوکرین کے جنرل نے مزید کہا کہ کلسٹر بموں سے “ہمارے تمام مسائل حل نہیں ہوں گے”۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کا استعمال متنازعہ تھا، لیکن مزید کہا: “اگر روسی انہیں استعمال نہیں کرتے تو شاید ضمیر ہمیں بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔”‘”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین