دنیا
بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس جمع
بھارت میں اپوزیشن اتحاد ’ انڈیا‘ نے وزیراعظم مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، لوک سبھا کے سپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا نوٹس وصول کر لیا۔
کانگریس کے آسام سے رکن لوک سبھا گورو گگوئی نے تحریک عدم اعتماد کا نوٹس جمع کرایا، اس تحریک کا مقصد وزیراعظم مودی کو منی پور فسادات سمیت کئی ایک ایشوز پر جواب کے لیے مجبور کرنا ہے۔
سپیکر اوم برلا نے کہا کہ وہ قواعد کے مطابق اس معاملے پر تمام جماعتوں سے بات کریں گے،اور اس تحریک پر بحث کے لیے شیڈول سے آگاہ کریں گے۔
قواعد کے مطابق کوئی بھی تحریک عدم اعتماد کا نوٹس صبح دس بجے سے پہلے جمع کرایا جائے تو اسی دن اس پر بات ہونی چاہئے، یہ نوٹس صبح 9 بج کر 20 منٹ پر جمع کرایا گیا۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا میں اس نوٹس پر آج بات ہونا ناممکن نظر آتا ہے، یہ نوٹس لوک سبھا میں شور شرابے کے بعد جواب کرایا گیا کیونکہ اپوزیشن منی پور فسادات پر مودی سے بات کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکمران بی جے پی اس سے انکاری ہے۔
وزیر داخلہ امت شا نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حزب اختلاف کے لیڈروں کو منگل کے روز خط لکھ کر منی پور فسادات پر بحث کی پیشکش کر کے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی تھی۔
مودی حکومت کو لوک سبھا میں 332 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور عدم اعتماد کی تحریک فوری خطرہ نہیں ہے۔
مودی کے خلاف 20 جولائی 2018 کو بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تھی لیکن ناکام رہی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور