کھیل
نئی ٹیسٹ رینکنگ،سعود شکیل اور سلمان آغا کی کئی درجے ترقی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/ICC-For-Web-1.jpg)
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں، سعود شکیل کیرئیر کی بہترین رینکنگ پر پہنچ گئے
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹرز کو عمدہ شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا ہے،آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے سعود شکیل کی 12 درجے ترقی، 15 ویں نمبر پر آ گئے ہیں،سلمان علی آغا کی بھی لمبی چھلانگ، 17 درجے ترقی کی، 58 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ قومی کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے ،ٹیسٹ بیٹر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کا راج برقرار ہے، آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔
ٹیسٹ باؤلرز کی نئی رینکنگ کے مطابق نسیم شاہ کی ایک درجہ ترقی، 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں،اسپنر ابرار احمد کی 12 درجے ترقی ، کیرئیر بیسٹ 45 ویں نمبر پر آگئے ہیں،باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے روی ایشون کا پہلا نمبر ہے،جنوبی افریقا کے رباڈا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے جبکہ شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
تازہ ترین2 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے