Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 15 اگست تک بارش کا کوئی نیا سلسلہ متوقع نہیں، محکمہ موسمیات

Published

on

کراچی میں جولائی کے پورے مہینے میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 169ملی میٹرریکارڈ ہوئی،رواں ماہ کے دوران مون سون کے 2سسٹم شہر پراثرانداز ہوئے،خلیج بنگال سے آنے والے حالیہ سسٹم کی شدت زیادہ رہی ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں شہر میں ہونے والی بارشوں کے جاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 169ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

نارتھ کراچی 109.5ملی میٹر،گلشن حدید92ملی میٹر،گلشن معمار88.3ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 76.3ملی میٹر،سعدی ٹاون68.2ملی میٹر،اورنگی ٹاون 65ملی میٹر، جناح ٹرمینل 55.6ملی میٹر،قائد آباد،پی اے ایف بیس فیصل 44ملی میٹر،کراچی ائیرپورٹ 39.9ملی میٹر، ڈی ایچ اے 30.5ملی میٹر،کورنگی 24.4ملی میٹر،ناظم آباد20.5ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

کیماڑی 15ملی میٹر،پی اے ایف بیس مسرور12.5ملی میٹر،گڈاپ ٹاون 12.4ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم بارش صدر میں صرف 3ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے مہینے میں داخل ہونے والے مون سون سسٹمز میں خلیج بنگال سے آنے والے حالیہ سسٹم کی شدت زیادہ رہی،15اگست تک شہر میں بارش کا کوئی بھی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین