ٹاپ سٹوریز
ٹیکس ادا نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد، ایندھن کی کمی سے پی آئی اے کے آپریشنز متاثر ہونے کا خطرہ
پی آئی اے اکاونٹ منجمد ہونے کے باعث ایندھن فراہم کرنے والے کمپنی کو ادائیگیوں سے قاصر ہے،فضائی آپریشن متاثرہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مالی بحران سے دوچارقومی ائیرلائن کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،ایف بی آر کی جانب سے عدم ادائیگی پراکاونٹ بند کے سبب ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس او کو ادائیگیاں کرنے سے قاصرہے،جس کی وجہ سے فضائی آپریشن پرخطرات کے سائے منڈلانے لگے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس کو 24ارب سے زائد کی ادائیگی کرنا ہے،اکاؤنٹ منجمد ہونے کے سبب گذشتہ 48 گھنٹوں سے پی ایس او کو کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے آخری ادائیگی 25 جولائی کو156ملین روپے کی گئی تھی،156ملین کی رقم بھی کئی روز کی تاخیر سے ادا کی گئی تھی۔
چیف فنانشل آفیسر پی آئی اے نے پی ایس او کو آج(جمعرات)کو ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی،آج ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 3 روز تک بینک بند ہونے کی وجہ صورت میں ادائیگی ممکن نہیں ہوسکے گی۔جس کی وجہ سے فضائی آپریشن میں خلل پڑسکتا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا کہ اس وقت آپریشن معمول کے مطابق ہے،مذکورہ صورتحال کی وجہ سے آپریشن میں کسی قسم کی دشواری کا کوئی بھی خدشہ نہیں ہے،ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان معاملات طے پا گئے،ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بینک اکاونٹس جلد بحال کردیےجائینگے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور