ٹاپ سٹوریز
کراچی سے پشاور ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ایم ایل 1: پاکستان اور چین کےدرمیان فنانسگ کے معاملات طے پا گئے
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/ML1-PROJECT-1.jpg)
پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل1 منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ایگریمنٹ کے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6ارب50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، منصوبہ کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کی گئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور1733کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اوردورویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی کے درمیان ٹریک پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جائیں گی، منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لیے مکمل ٹریک کے گرد باڑ لگانے کا پروگرام موخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی، منصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے، آبادی والے علاقوں میں پھاٹک ختم کرکے اوورہیڈبرجز بنائے جائیں گے۔
ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی2017 میں دستخط کیے تھے، ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست2020 میں منظوری دی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور