Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حق میں ووٹنگ، عمران خان نے پارٹی سینیٹرز کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری شبلی فراز کو سونپ دی

Published

on

Amendment bill of minimum graduation requirement for MPs rejected by Senate

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے لیے ووٹ دینے والے پارٹی سینیٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے تحقیقات کی ذمہ داری شبلی فراز کو سونپ دی۔

تحریک انصاف میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس چئیرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ لیا گیا،چئیرمین تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دی۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق سینٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا۔ یک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے چئیرمین تحریک انصاف کے ملاحظے کیلئے پیش کرے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ شبلی فراز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین